کیوٹی کٹلس
اجزاء:
قیمہ ایک پونڈ
ٹماٹر دو عد د
زیرہ آدھ چمچ
پیاز ایک عد د
ڈبل روٹی ایک سلائس
انڈا ایک عدد
سیاہ مرچ حسب ضرورت
مکھن حسب ضرورت
طریقہء:
قیمے میں مکھن ،کتر اہو پیاز ،ٹماٹر ،مرچیں اور ز یرہ ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ یہ خود ہی اپنے پانی میں پکے گا۔پانی
خشک ہونے پر بھون کر اتار لیں ۔توس پانی میں بھگو کر نکال لیں اور نچوڑ دیں ۔قیمے میں ملا دیں ۔ قیمے کی ٹکیاں انڈ ے
کی شکل میں بنالیں انڈالگا لگا کر ڈبل رو ٹی یا رس کے چورے میں دباتے جائیں ۔تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں تاکہ چورا
خشک ہو جائے پھر انہیں مکھن میں تل لیں ۔ٹماٹر کے ٹکڑے اوپر سجادیں ۔