سبزیاں اور انڈے
اشیاء:۔
ٹماٹر ایک کلو
لہسن دو پوتھیاں
گھی چار کھانے کے چمچے
کھیرا ایک چھوٹا
سبز مرچ دو عدد
بند گوبھی یا کرم کلہ پاؤ بھر
انڈے حسب ضرورت
دھنیا حسب ضرورت
پودینہ حسب ضرورت
ترکیب:۔
آٹھ چھوٹے ٹماٹروں کے سوا تمام ٹماٹر چھلکے سمیت کاٹ لیں۔ کٹی ہوئی پیاز تین چمچے گھی میں سرخ کریں اور ٹماٹر اور مسالے ڈٹال کر بیس منٹ پکنے دیں۔ پھر چھان کر رکھ لیں۔ اب باقی گھی میں بند گوبھی یا کرم کلہ کوئیں۔ ٹماٹر بھی ثابت ہی ڈال دیں۔ ایک پیاز موٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور چند منٹ تک چمچہ ہلائیں اور اوپر سے ٹماٹر کا چھنا ہوا شوربا شامل کر دیں۔ اور پکنے دیں۔ گاڑھا شوربا بن جائے تو ڈش میں نکالیں اور انڈوں کے دو دو ٹکڑے کر کے اوپر چن دیں ۔ دھنیا اور پودینے کی باریک باریک پتیاں کاٹ کر چھڑک دیں۔