سرسوں کا فرائیڈ ساگ
اشیاء:۔
سرسو کی گندلیں ۲۵۰ گرام
سویا بین آئل تین بڑے چمچے
نمک ایک ٹی اسپون
چینی ایک ٹی اسپون
پانی دو بڑے چمچے
ترکیب:۔
سرسو کے ساگ یعنی گندلوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اس کے بعد ساگ کو پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور جب تیل خوب گرم ہو جائے تو اس میں ساگ ڈال دیں۔ دو منٹ تک تیز تیز فرائی کریں۔ اسی دوران چینی اور نمک بھی شامل کردیں۔ اور پھر مزید دو منٹ تک پکائیں اور گرم گرم پیش کریں۔