سوجی کی پڈنگ
اشیاء:
سوجی ایک پاؤ
انڈے چار عدد
دودھ آدھا کلو
بادام آدھا پاؤ
چینی ایک پاؤ
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
بادام آدھے پیس لیں۔ آدھے باریک کاٹ لیں۔ انڈوں کی زردی اور سفیدی پھینٹیں۔ ان کو دودھ، بھونی ہوئی سوجی، بادام، چینی اور عرق گلاب میں ملا کر یک جان کر لیں۔ پھر سانچے میں ڈال کر پختہ کر یں۔ ان کے اوپر چاندی کے ورق لگائیں۔