پڈنگ
اشیاء:
ڈبل روٹی دو تازہ سلائس
دودھ آدھا کلو
مکھن 50گرام
انڈے چار عدد
چینی 125 گرام
ترکیب:
انڈوں کو توڑ کر زردی اور سفیدی الگ الگ کر لیں۔ ایک برتن میں انڈوں کی زردی ، دودھ، مکھن، چینی اور سلائس ڈال کر چمچ کی مدد سے خوب اچھی طرح مکس کر یں۔ اس کو اوون میں پکنے کے لئے رکھ دیں۔ دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں پھر نکال لیں۔ اس کے اوپر انڈوں کی پھینٹی ہوئی سفیدی ڈال دیں اور دوبارہ اوون میں رکھ دیں۔ پانچ سے دس منٹ تک پکانے کے بعد ٹھنڈا کر یں اور نوش فرمائیں۔