انڈوں کاکسٹرڈ
اشیاء:
کسٹرڈ چھ بڑے چمچ
دودھ آدھا کلو
الائچی چھ عدد
پستہ 12عدد
چینی 125گرام
انڈے تین عدد
بادام گری 20عدد
ورق چاندی حسب ضرورت
ترکیب:
ایک برتن میں انڈے پھینٹ کر چینی، کسٹرڈ پاؤڈر اور دودھ ملا دیں۔ کھلے منہ والے برتن میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں کھولنے پر کسٹرڈ کا آمیزہ پانی میں ڈال دیں اور پکائیں برابر چمچ ہلاتے جائیں گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔ بادام، پستی ، گری اور چاندی کے ورق سجا کر کھانے کو پیش کر یں۔