کیلے کی کھیر
اشیاء:
کیلے چھ عدد
چینی آدھا پاؤ
دودھ ایک کلو
بادام، پستی، حسب پسند
ترکیب:
دودھ گرم کر یں اور کیلے کے چھلکے اتار کر ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب کیلے دودھ میں مکس ہو جائیں تو چینی ڈال دیں اور خوب اچھی طرح چمچ سے مکس کر یں۔ چینی حل ہو جائے اور کھیر کی شکل اختیار کر جائے تو اتار لیں۔ بادام، کشمش ، پستی کی ہوائیاں ڈال کر تناول فرمائیں۔