زعفرانی فیرنی
اشیاء:
دودھ ایک کلو
چینی چھ چمچ
زعفران حسب ضرورت
چاول کا آٹا ایک پاؤ
الائچی سبز دس عدد
ترکیب:
چاول کا آٹا تھوڑا پانی ڈال کر مکس کر یں دودھ میں سبز الائچی کے دانے ڈال کر پکائیں۔ جب دودھ نصف رہ جائے تو اس میں چاول کا آٹا ڈال دیں۔ دس منٹ پکائیں مرکب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں زعفران ڈال کر پیش کر یں۔