کلیجی کے کباب
اشیاء:
کلیجی نصف کلو
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
پپیتا ایک چھوٹا ٹکڑا
پسی ہوئی جاوتری ایک چمچہ
ترکیب:
پپیتاجاوتری نمک مرچ یکجا کر کے دھوئی ہوئی کلیجی پر اچھی طرح مل کر اآدھ پون گھنٹہ پڑی رہنے دیجیے تاکہ مسالہ بوٹیوں میں رچ جائے پھر انگیٹھی میں کوئلے سلگا کرسرخ کر لیں ۔ سیخیں دھو کر صاف کر لیں ہر سیخ پر کلیجی کی چھ سات بوٹیاں پرو کر کوئلوں پر سینکنے کیلئے لگا دوں۔ سیخوں کو باری باری پھراتے رہیں تا کہ بوٹیاں جلنے نہ پائیں بلکہ بھن کر سخ ہو جائیں ۔ سیخ پر سے بوٹیوں کو اتار کر پلیٹ میں رکھیں اور سلاد پودینا اور اناردانے کی چٹنی کے ساتھ دستر خوان پر پیش کریں۔