سبزیوں کی حلیم
اشیاء
پالک چھ گڈی
سفید گول کدو ایک عدد
آلو آدھ پاؤ
ٹماٹر آدھ پاؤ
بیگن آدھ پاؤ
مونگ کی دال ایک چھٹانک
چنے ایک چھٹانگ
پیاز ایک عدد
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
لال مرچ ثابت چند عدد
ہلدی پسی ہوئی پاؤ چائے کا چمچہ
زیرہ اور پسی ہوئی سرسوں آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب پسند
گھی چار کھانے کے چمچے
ترکیب:۔
پالک کو کاٹ لیں۔ گول کدو، آلو، ٹماٹر اور بینگن کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ دالوں کو پانی میں بھگو دیں۔ پیاز کو باریک کتر لیں۔ اور ادرک، لال مرچ کو پیس لیں۔ گھی گرم کر کے میرہ اور مائیں کو ہلکا سا تل لیں۔ اس سارے مصالحے دال سبزیاں ڈال کر ڈھکن بند کر دیں۔ اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب سب گل جائے تو اسے اچھی طرح گھوٹ دیں۔