انڈوں کا حلوہ
اشیاء:
انڈے چھ عدد
چینی ایک پاؤ
خشخاش 50گرام
کھویا ایک پاؤ
گھی آدھا پاؤ
کیوڑہ دو چمچ
ترکیب:
خشخاش دھو کر خوب اچھی طرح پیس لیں۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی علیحدہ علیحدہ پھینٹ لیں۔ گھی میں الائچی اور خشخاش ڈال کر بھونیں۔ تین منٹ بعد انڈے ڈال دیں۔ بھونتے رہیں جب تک گھی نہ چھوڑ دے چینی ڈال دیں۔ چینی حل ہو جائے توکیوڑہ ڈال کر اتار لیں۔ میوہ بھی ڈال سکتی ہیں۔