سوجی کا حلوہ
اشیاء:
سوجی ایک پاؤ
گھی 100گرام
بادام پستہ ایک چھٹانک
چینی ایک پاؤ
الائچی سبز 10عدد
ترکیب:
دیگچی میں گھی گرم کر یں اور سبز الائچی کڑ کڑا لیں۔ سوجی ڈال کر بھونیں۔ اب چینی کا تیار کیا ہوا شیرہ سوجی میں ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ چمچ سے مکس کرتے رہیں۔ گھی اوپر آجائے تو پستہ، بادام کتر کر ڈال دیں۔