سویوں کا زردہ
اشیاء:
سویاں ایک پاؤ
گھی ایک چھٹانک
بادام، کشمش 20عدد
چینی آدھا پاؤ
ناریل، پستہ حسب ضرورت
زردہ رنگ حسب ضرورت
ترکیب:
دو پیالی پانی اور چینی دیگچی میں ڈال کر شیرہ بنا لیں ایک چٹکی زردہ رنگ ڈال کر چمچ سے ملا دیں۔ گھی گرم کر یں اور اس میں الائچی، سویاں ڈال کر بھون لیں۔ شیرہ ڈال کر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو بادام، ناریل، پستہ ، کشمش کتر کر شامل کر دیں۔