کھڑے مصالحہ کا گوشت
اشیاء:
گوشت آدھا کلو
دہی ایک پاؤ
پیاز آدھاکلو
گھی ایک پاؤ
گرم مسالہ ثابت سب ملاکر دو تولہ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن ایک پوتھی
سرخ مر چ بارہ عدد
نمک حسب منشاء
ترکیب:
دہی کو خوب ہلا لیں ۔پیاز کو باریک کاٹ لیں دہی میں پیاز، نمک مرچ، گرم مسالہ، ادرک، لہسن کتر کر سب ملا دیں ۔ سب چیزیں ثابت ملائیں ۔ اب اس میں گھی اور گوشت ڈالیں ۔ پھر اس کو ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔دہی خشک ہونے پر اتار لیں ۔ صرف اتنا بھونیں کہ گھی علیحدہ ہو جائے ۔ مگر اس کا رنگ بدل جائے اتارنے پر چائیں تو ہرا دھنیا ڈال لیں ۔ کھڑے مسالے کا گوشت تیار ہے۔