گڑچاول
اشیاء:
چاول 225گرام
گھی 50گرام
زیرہ، الائچی حسب ضرورت
گڑ 200گرام
ناریل، بادام حسب ضرورت
مالٹے کا رس آدھا کپ
ترکیب:
آدھا کپ پانی میں گڑ کا شیرہ تیار کر لیں۔ گھی میں تمام مصالحے شامل کر کے بھونیں 5منٹ بعد ایک کپ پانی اور چاول مع جوس ڈال دیں جب چاول پکنے لگیں تو گڑ کا شیرہ ڈال دیں چاول شیرہ یک جان ہو جائے تو اتار کر ناریل، بادام کاٹ کر سجا دیں بہت مزیدار تیار ہوتے ہیں۔