قیمے والابرگر
اجزاء:
ڈبل روٹی دو سلائس
قیمہ آدھ کلو
بن 5عد د
انڈے دوعد د
مکھن 100گرام
ہرادھنیا چند پتے
گھی،نمک ،مرچ حسب ذائقہ
پیاز 80گرام
ہری مرچیں دو عد د
سرکہ ایک چمچ
ٹماٹر 125گرام
طر یقہ:
ہری مرچیں ،ہرادھنیا باریک کتر لیں۔پیازچھیل کر باریک کاٹ لیں۔ انڈے پھینٹ کر ان میں نمک مرچ
اور سرکہ ملائیں۔ ڈبل رو ٹی کے سلائس پانی میں بھگو کر باہر نکالیں۔ان تمام اجزا ء کو قیمے میں خوب اچھی طرح ملا کر مکس
کرتے ہوئے ٹماٹر بھی کتر کر شامل کر دیں اس قیمے کی پانچ ٹکیاں بنا کر رکھیں ۔ ایک فرائی پین میں گھی گرم کر کے اس میں
قیمے کی ٹکیاں تلیں ۔جب سرخ ہوجائیں تو نکال کر الگ رکھیں۔ ہر بن کے دو حصے کریں اور مکھن لگا کر سینگ لیں ۔ایک
حصے پر قیمے کی ٹکیا رکھیں اور تھوڑی سی پیاز اور ٹماڑ کا ایک ٹکڑارکھ کر بن کادوسرا حصہ اوپر رکھ کر ہلکا سا دباکر ملادیں ۔ کسی بڑی
چھری کے سا تھ بن کو تین حصوں میں برابر کاٹ کر کھانے کے لئے پیش کریں۔مزیدار اور قیمے کا بر گر تیار ہے۔