بیسن کے لڈو (1)
اشیاء:
بیسن 250گرام
چینی 300گرام
گھی ملی لیٹر
بادام گری 50گرام
پستہ 10دانے
الائچی سبز چار عدد
ترکیب:
کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں بیسن ڈال کر خوب بھونئے جب بیسن کا رنگ بادامی ہو جائے اور خوشبو آنے لگے تو نیچے اتا ر کر رکھ لیجئے۔ ٹھنڈا ہونے پر چینی پیس کر شامل کر دیجئے اور بادام، پستہ، الائچی بھی باریک پیس کر بیسن میں ملا لیجئے۔ پھر دودھ کا چھینٹا دے کر حسب پسند بڑے یا چھوٹے چھوٹے لڈو بنا لیجئے۔