بیسن کے لڈو
اشیاء:
بیسن ایک کلو
چینی ڈیڑھ کلو
گھی آدھ کلو
گری بادام کتری ہوئی ایک تولہ
سبز الائچی کے دانے ایک تولہ
پستہ آدھ پاؤ
ترکیب:
گھی کو فرائنگ پین میں خوب گرم کر یں بیسن ڈالیں اور بھون لیں۔ تھوڑی دیر میں چینی ملا دیں چمچہ چلاتے رہیں چینی کا پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں۔ اس میں کترا ہوا پستہ ، بادام اور الائچی کے دانے شامل کر دیں۔ ہاتھوں سے لڈو بنا ئیں اور ورق لگائیں۔