گجریلا
اشیاء:
گاجر ایک سیر
چینی 3/4سیر
دودھ 2سیر
نیا چاول 3/4پاؤ
کھویا سیر
بادام کی گریاں پاؤ
ترکیب:
گاجروں کو کدو کش میں نکال کر پانی میں چاول سمیت دھیمی آنچ پر پکائیں تاکہ گاجر یں اور چاول پتیلی میں لگیں نہیں۔ جب پانی میں پانچ چھ جوش آلیں تو دودھ بھی ڈال دیں اور خوب اچھی طرح پکا ئیں، تاکہ گاجر یں اور چاول بالکل گل جائیں جب یہ مرکب سخت ہو جائے تو اس میں چینی اور کھویا ڈالیں۔ بادام کی آدھی گریاں باریک کتر کر ملا دیں اور پکاتے رہیں۔ جب مرکب یک جان ہو جانے کے بعد دوبارہ سخت ہو تو پتیلی چولہے سے اتار لیں اور پیالوں یا پلیٹوں میں نکال لیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو چاندی کے ورق لگانے کے بعد پستے اور بادام کی باقی گریاں کتر کر اس پر چھڑک دیں۔