مکسڈ سبزی کے پکوڑے
اشیاء:
سبز توری (گھیا) دودرمیانہ
بینگن درمیانہ
گاجر ایک بڑا سائز
پیاز آدھا
انڈا ایک عدد
ٹھنڈا پانی ایک پیالی
میدہ ایک پیالی
نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ ضرورت کے مطابق
ویجیٹیبل آئل (فرائی کرنے کے لئے)
لیموں کے ٹکڑے اور سویا سوس حسب ضرورت
ترکیب:
تیز چاقو سے گھیا تو ری اور بینگن کے لمبائی میں تھوڑی تھوڑی جگہ چھوڑ کر چھلکا اتار لیں۔ بینگن اور گھیا توری کے 4-3انچ لمبے اور آدھا انچ چوڑے ٹکڑے کاٹ لیں۔ سبزیوں پر تھوڑا سا نمک چھڑک کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں پھراسے ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ پیاز باریک کتر کر ان کو علیحدہ علیحدہ کر لیں تاکہ لمبے ٹکڑے نظر آئیں فرائی کرنے سے پہلے آمیزہ تیار کر یں۔ ٹھنڈا پانی اور انڈے کو ایک پیالے میں یکجا کر یں پھر اس میں میدہ مکس کر یں، زیادہ مکس نہ کر یں۔ سبزیوں کو آمیزے میں ڈالیں اور اکٹھا مکس کر یں۔ کڑاہی میں تیل ڈالیں اور ایک ایک چمچ ڈال کر تین کے لئے تل لیں پھر سبزی کے پکوڑوں کو پیپر ٹاول پر نکال لیں اور لیموں کے سلائسیز اور سویا سوس کے ساتھ پیش کر یں۔