ایرانی کوفتے
اشیاء:
قیمہ آدھا کلو(بغیر چربی کا)
کشمش آدھی چھٹانک
گھی ایک پاؤ
ہری مرچیں دو عدد
بادام آدھی چھٹانک
کیورہ چار بڑے چمچ
زعفران دو ماشے
چھوٹی الائچی پانچ عدد
پستہ آدھی چھٹانک
پیاز آدھا پاؤ
دال چنا ایک چھٹانک
گرم مصالحہ ایک چمچ
نمک مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
قیمہ اور سب مصالحے دال چنا کے ساتھ ڈال کر پتیلی میں مع پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں تاکہ دال گل جائے۔ پانی خشک ہونے پر سب چیزوں کو سل پر باریک پیس لیں، بادام پستہ پانی میں بھگو کر باریک کاٹ لیں۔ کشمش کو گھی میں تل لیں۔ پیاز کے لچھے کاٹ کر گھی میں تل لیں۔ یہ سب چیزیں ملا کر کوفتوں کے اندر بھر لیں۔ ان کو ڈبل روٹی کا چورا اور انڈا لگا کر تل لیں باقی سامان کا شوربہ تیار کر لیں اور اس میں تلے ہوئے کوفتے رکھ کر پیش کر یں۔