آلو بینگن کی بھاجی
اجزاء:
آلو(درمیانہ سائز چوکور ٹکڑے بنا لیں) دو عدد
بینگن (چوکور کاٹ لیں) ایک عدد درمیانہ سائز
ٹماٹر(چوکور باریک کاٹ لیں) ایک عدد
سبز دھنیہ (کترا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچیں(پسی ہوئی) تین عدد
گھی(پگھلا ہوا) دو کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
سوکھا دھنیہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ
پانی دو پیالی
ترکیب:
آلوؤں اور بینگن کے ٹکڑوں پر نمک چھڑک کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر ان کو پانی کے نیچے رکھ کر اچھی طرح دھولیں اور خشک کر کے ایک طرف رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں گھی گرم کر کے زیرہ بھون لیں۔ سبز مرچیں اور ٹماٹر شامل کر یں اور ڈھک کر تھوڑی دیر پکائیں۔ پانی ڈالیں اور جب ابلنے لگے تو سبزیاں ڈال کر مزید 8منٹ پکائیں۔ سبز دھنیہ سے آرائش کر یں۔