گجر بھتہ
اشیاء:
گاجر یں ایک سیر
چاول 1/8سیر
دودھ دو سیر
چھوارے پاؤ
کشمش پاؤ
چینی سیر
گھی ایک چھٹانک
پستے ایک چھٹانک
بادام ایک چھٹانک
کیوڑہ تین تولہ
ترکیب:
گاجر یں کدو کش میں نکال لیں اور ان میں چاول ملا کر دودھ میں کترے ہوئے چھواروں اور کشمش سمیت ڈال کر اس مرکب کو پکائیں جب دودھ خشک ہو کر ایک سیر رہ جائے تو کھانڈ اور گھی ڈال دیں۔ دودھ بالکل خشک ہو جانے پر پستے بادام کی گریاں کتر کر ڈالیں اور کیوڑہ چھڑک دیں۔