بین پاٹ
اشیاء:
مکھن چوتھائی پیالی
پیاز بڑا سائز باریک کترا ہوا ایک عدد
لہسن موٹا کوٹاہوا دو جوئے
گاجر گول کٹی ہوئی دو عدد
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
نمک او رکالی مرچ حسب ضرورت
پسا ہوا زیرہ دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر باریک کٹے ہوئے آدھ کلو
مکس دالیں آدھ کلو
سبزی کا سوپ ضرورت کے مطابق
چینی ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
مکھن گرم کر کے پیاز اور لہسن کو 5منٹ کیلئے سنہری کر لیں۔ گاجر یں ڈالیں او رمزید دو منٹ پکائیں۔ زیرہ اور لال مرچ ملائیں۔ ٹماٹر، دالیں، سبزی کا سوپ اور چینی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر آدھا گھنٹہ پکائیں۔ آمیزے کو اوون پروف ڈش میں ڈالیں اور ڈھک کر 375درجہ حرارت پر پکائیں۔ اس ڈش کو خستہ ڈبل روٹی کے ساتھ کھائیں۔