بیف اینڈ چلی
اشیاء:
بیف انڈر کٹ آدھا کلو(ایک انچ کے ٹکڑے)
ہری مرچ آدھا پاؤ(ایک انچ کے کیوب میں کاٹ لیں)
پیاز دو عدد(درمیانی ایک انچ کے کیوب میں کاٹ لیں)
چکن کی یخنی دو کپ
کارن فلور چار کھانے کے چمچ
پانی ایک کپ
سویا سوس ایک چھوتھائی کپ
سفید سرکہ ایک چوتھائی کپ
لہسن دو جوئے(باریک کٹا ہوا)
نمک ایک چائے کا چمچ
تیل آدھا کپ
ترکیب:
بیف میں نمک ڈال کر ابال لیں۔ پانی اتنا ڈالیں کہ بیف میں جذب ہو جائیں تیل میں لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں پھر اس میں ابلا ہوا بیف ڈال کر فرائی کر یں۔ اس کے بعد ہری مرچ اور پیاز ڈال کر ہلکا سا فرائی کر یں۔ پھر اس میں یخنی، سویا سوس اور سرکہ ڈال کر پکائیں۔ جب اچھی طرح پکنے لگے تو کارن فلور کو پانی میں گھول کر ڈالیں۔ اور مزید پکائیں۔ جب گاڑھا ہو جائے تو ڈش میں نکال کر چاولوں کے ساتھ پیش کر یں۔