مچھلی ٹماٹر سوس
اشیاء:
مچھلی آدھا کلو(کانٹوں کے بغیر)
ٹماٹر آدھا کلو(باریک کاٹ لیں)
ٹماٹر کیچپ ایک کپ
پو دینہ دو کھانے کے چمچ(باریک کاٹ لیں)
پاستا دو سو پچاس گرام(ابال لیں)
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لہسن ایک کھانے کا چمچ(کٹا ہوا)
ترکیب:
ایک دیگچی یا سوس پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں پہلے کٹا ہوا لہسن ڈالیں پھر ٹماٹر کیچپ اور مچھلی ڈال کر ہلکا سا بھونیں آنچ درمیانی رکھیں مصالحے میں ابال آنے پر آنچ بالکل دھیمی کر دیں اور تقریباً بیس منٹ تک پکائیں چولہا بند کر کے پاستا بھی شامل کر دیں۔ ڈش میں نکالتے وقت اوپر سے پو دینہ بھی چھڑک دیں۔ گرم گرم پیش کر یں۔