گرین فش
اشیاء:
پمفرٹ یار ہو مچھلی آدھا کلو(ٹکڑے کروالیں)
ہرا دھنیا دو گھٹی
ہری مرچ بارہ عدد
سرکہ تین کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
لیموں چار عدد
لہسن ایک پوتھی
ٹماٹر دو عدد
کڑی پتہ چھ عدد
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ٹماٹر، ہرا دھنیا، ہری مرچ، اور لہسن کو ملا کر باریک گرینڈ کر لیں۔ مچھلی کو نمک اور سرکہ لگا کر اچھی طرح دھو لیں۔ ایک پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم
کر یں۔ اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ، کڑی پتہ اور دو لیموں کا رس نچوڑ کر ڈالیں اور اس کو اچھی طرح بھون لیں۔ الگ پین میں تیل گرم کر یں اور مچھلی کو فرائی
کر یں۔ جب فرائی ہو جائے تو چٹنی والے پین میں پھیلا کر ڈال دیں۔ سب سے اوپر لیموں کا رس ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دم پر لگا دیں۔ تھوڑی دیر بعد اس کو پلٹ دیں۔ جب یہ پک جائے تو ابلے چاولوں کے ساتھ سرو کر یں۔