شکاری گوشت
اشیاء:
گوشت کلو
تیل 45کھانے کے چمچے
پیاز ایک عدد(درمیانی باریک کٹی ہوئی)
لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ دو چائے کے چمچے(کٹی ہوئی)
ثابت دھنیا (کُٹا ہوا) تین کھانے کے چمچے
زیرہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
ترکیب:
تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈالیں جب پیاز لال ہو جائے تو اس میں لہسن پیسٹ، نمک، کٹی ہوئی لال مرچ، دھنیا اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر مکس کر یں اس کے بعد اس میں گوشت ڈال کر بھونیں اب اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔ گوشت گلنے کے بعد اچھی طرح بھون لیں اب اس کو سرونگ ڈش میں نکال کر تندوری روٹی کے ساتھ سرو کر یں۔