پوریاں
اجزاء:
آٹا ،میدہ حسب ضرورت
ترکیب:
آٹا چھان کر خوب سخت گوندھ لیں جتنا زیادہ گوندھیں گے اتنی ہی اچھی پوری بنے گی ۔کڑاہی میں گھی ڈال کر گرام کریں جب اچھی طرح سے گرم ہوجائے ۔تو آ ٹے کے یا میدہ کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں ۔پیڑے کر کے ایک طرف رکھتے جائیں اب آپ چکلے بیلنے پر جیسی چاہیں چھوٹی یا بڑی ہوری بیل بیل کر گھی میں ایک ایک کر کے ڈالتے جائیں اور پونی سے اس کے اوپر گھی ڈالیں جب ایک طرف سے پھول جائے تو الٹ دیں ۔ہلکی گلابی بادامی رنگ آنے پر کڑاہی سے نکال لیں ۔بس پوری تیار ہے ۔جوصبح کے وقت ناشتہ میں استعمال بڑے شوق سے کی جاتی ہے ان کے ساتھ قابلی چنوں اور آلوؤں کی بھا جی ہوتی ہے۔