ٹماٹر سوس
اجزاء:
خوب پکے ہوئے ٹماٹرایک کلو
پیاز در میانہ ایک عدد
چینی 150گرام
سرکہ 250گرام
دار چینی ایک ٹکڑا
کالی مرچ چارعدد
ادرک ایک چھوٹی گھٹی
لونگ دو عدد
ترکیب:
ٹماٹر اور پیاز کاٹ کر سرکہ، لونگ ،کالی مرچ ،دار چینی اور ادرک دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پانچ منٹ بعد آگ سے اتار کر ایک گھنٹہ بعد صاف چھلنی میں چھان لیں۔پیاز اور ٹماٹر دو سو پچاس گرام پانی میں ابالیں ٹماٹر کا چھلکا اتار کر رس نکال کر سرکہ ڈالیں اور آگ پر رکھیں ۔ گاڑھا ہو جانے پر چولحے سے اتار لیں اور ٹھنڈا کر کے بوتلوں میں بھر لیں۔ فریج میں رکھیں اور مختلف کھانوں کے ساتھ استعمال کریں۔