آلوؤں کے چٹ پٹے کباب
اجزاء:
آلو(ٹکڑے کر لیں) تین عدد
سبز مرچ(پسی ہوئی) ایک عدد
پیاز(باریک کاٹ لیں) ایک عدد
دھنیہ پاؤڈر چائے کا ایک چمچ
زیرہ پاؤڈر چائے کا ایک چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک اور تیل آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
سوائے تیل کے تمام اجزا مکس کر یں۔ آلوؤں کو تل کر گلا لیں اور اس میں تمام اجزا مکس کر کے ٹھنڈا کر لیں۔ آمیزے کو میش کر لیں اور کباب بنا لیں۔ گرم تیل میں کباب تل کر سنہری کر لیں۔ گرم گرم سرو کر یں۔