خوبانی کے توس
اشیاء:
ڈبل روٹی کے توس دو چھٹانک
خوبانی ایک پاؤ
لیمو چوتھائی حصہ
چینی چھٹانک
مکھن ایک چھٹانک
ترکیب:
مکھن پگھلا کر ڈبل روٹی کے توس اس میں ڈبو لیں اور آدھے توس لے کر فرائی پین میں ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ رکھیں۔ ان پر خوبانی کا گودا ڈالیں اور باقی توسوں سے ڈھانک دیں۔ پھر انہیں چینی کے شیرے میں آنچ پر تیس چالیس منٹ تک پکائیں۔ بڑے لذیذ اور خوشبو دار توس تیار ہوں گے۔