بندگوبھی کے رول کھٹے میٹھے ٹمیٹو سوس کے ساتھ
اشیاء:
بندگوبھی ایک پھول
پیاز باریک کٹا ہوا ایک عدد
مارجرین دو کھانے کے چمچ
چاول(بھگوے ہوئے) چار کھانے کے چمچ
چکن سٹاک آدھا کپ
قیمہ آدھ کلو
نمک اور مرچ حسب ضرورت
سوس کے لئے:۔
ٹمیٹو پیسٹ آدھ پاؤ
پانی ایک پیالی
(چائے والا )نمک آدھا چمچ
کالی مرچ 10عدد
شکر چار کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ایک عدد
ترکیب:
بندگوبھی کو 3دن کے لئے فریز کر دیں تاکہ پتے آسانی سے علیحدہ کئے جا سکیں۔ فریز کی ہوئی بندگوبھی کو رات کے وقت فریز ر سے نکال لیں اور کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں۔ پتے علیحدہ کرنے کے لئے چاقو استعمال کر یں۔ فلنگ کے لئے مارجرین میں پیاز کو نرم کر یں یہاں تک کہ سنہری ہو جائیں۔ چاول شامل کر یں اور 3منٹ اور پکائیں۔ چکن سٹاک شامل کر کے اس وقت تک پکائیں جب تک کہ پانی بالکل خشک ہو جائے۔ قیمہ اور نمک مرچ شامل کر یں۔ بندگوبھی کے پتے ایک ایک کر کے میز پر پھیلائیں۔ اور ہر ایک میں قیمے اور چاول کا آمیزہ بھر یں انہیں پار سل کی طرح فولڈ کر یں۔ پھر انکو ہتھیلیوں کے درمیان دبا کر سیل کر یں اور انکو بیکنگ ڈش میں رکھیں۔ سوس کیلئے تمام اجزا کو اکٹھا کر یں۔ بند گوبھی کے رولز کو سوس سے ڈھک دیں اور 300درجہ حرارت پر 2گھنٹے کے لئے پکائیں۔ دو گھنٹے بعد رولز پلٹ دیں اور 350درجہ حرارت پر آدھ گھنٹہ اور پکائیں تاکہ رولز براؤن ہو جائیں اور سوس گاڑھا ہو جائے۔