بیف بائٹ
اشیاء:
بیف انڈر کٹ ایک کلو(تین/ چار انچ کے ٹکڑے کر لیں)
نمک ایک چائے کا چمچ
سویا سوس ایک چوتھائی کپ
میدہ ایک کپ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
انڈے ایک یا دو(پھینٹ لیں)
فریش بریڈ کرمز دو کپ
ترکیب:
بیف کے ٹکڑوں میں نمک اور سویا سوس ڈال کر ابا ل لیں پانی اتنا ڈالیں کہ گوشت میں جذب ہو جائے میدہ کا رن فلور اور مسٹرڈ پاؤڈر مکس کر لیں، گوشت کے ٹکڑوں کو مکس میدے میں رول کر یں پھر انڈے میں ڈپ کر یں۔ آخر میں بریڈ کرمز میں رول کر کے ڈیپ فرائی کر لیں۔ کیچپ کے ساتھ پیش کر یں۔