چاولی چکن
اشیاء:
مرغی کے سینے تین عدد
چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
تیل دو چائے والی چمچ
سفید تل تین کھانے والے چمچ
چکن کیوبز دو عدد
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے والی چمچ
زیرہ پاؤڈر چائے والی چمچ
پانی ایک کپ
تیل تلنے کے لئے چار کپ
ترکیب:
مرغی کے باریک اور لمبے کٹے ہوئے ٹکڑوں پر تھوڑا میدہ نمک اور سیاہ مرچ چھڑک دیں۔ پانی گرم کرکے چکن کیوبز گھول لیں اور پھر ٹھنڈا ہونے دیں۔ میدہ بیکنگ پاؤڈر، چاولوں کا آٹا، زیرہ پاؤڈر ایک پیالے میں ڈال کر کیوبز والے پانی سے گھول لیں تیل اور سفید تیل ملا کر ڈھانپ کر رکھ دیں۔ تیل گرم کریں۔میدے میں چکن کے ٹکڑے ڈبوڈبو کر نکالیں اور تل کر گولڈن براؤن کر لیں۔ (آنچ درمیانی ہو) ٹماٹر کیچپ کے ساتھ (Serve) کر یں۔