فرنچ ٹوسٹ
اشیاء:
ڈبل روٹی کے ٹوسٹ 6عدد
انڈے تین عدد
دودھ 100ملی لیٹر
چینی حسب پسند
ترکیب:
دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کر لیجئے۔ انڈوں کو توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیجئے اوران میں حسب پسند چینی ملا کر اچھی طرح حل کر لیجئے۔اب دودھ کو انڈوں میں ڈال کر خوب پھینٹئے۔ان تیارشدہ انڈوں میں ڈبل روٹی کے ٹوسٹ اچھی طرح بھگو لیجئے۔فرائی پین میں گھی گرم کیجئے اور ہلکی آنچ پر ان ٹوسٹوں کو گھی میں تل لیجئے دونوں طرف سے بادامی ہو جائیں تو اتار لیجئے اور گرم گرم تناول فرمائیے۔