آم کی پوریاں
اشیاء:
میدہ ایک پاؤ
گھی چھٹانک
میٹھے پکے ہوئے آم کا گودا ایک چھٹانک
چینی ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
میدہ گھی میں تل لیں اور آم کے گودے میں گوند کر سخت لئی بنا لیں۔ اس کی آٹھ چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر پوریاں بیل لیں اور تلنے کے دوران ان پر چینی بکھیرتے جائیں۔