کھٹی میٹھی بیف چانپیں
اشیاء:
بیف چانپیں ڈیڑھ کلو
سویٹ چلی سوس آدھا کپ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک چوتھائی کپ
لہسن دو جوئے(کرش کیا ہوا)
تازہ ادرک ایک چائے کا چمچ(کترا ہوا)
تازہ ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ(کترا ہوا)
ترکیب:
ایک بڑی گہری ڈش میں سویٹ چلی سوس، سویا سوس، سرکہ، لہسن، ادرک، اور دھنیاکو ملا لیں۔ اس میں چانپیں شامل کر لیں۔ اور اچھی طرح بات باقی چیزوں میں ملا کر تین گھنٹے کویا تمام رات کو ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ چانپوں کو ایک ایک کر کے ڈھکے ہوئے باربی کیوں میں پکائیں۔ (ان ڈائر یکٹ پیسٹ پر ،
مینو فیکسچر، کی ہدایات کا خیال رکھیں۔)تقریباً تیس منٹ یا جب تک تمام طرف سے براؤن نہ ہو جائے اور حسب خواہش پک نہ جائے۔