پولش سوپ
اجزاء:
جو 100گرام
مکھن 150گرام
بکرے کے گوشت کی یخنی 4کپ
کھمیاں 20گرام
شلجم 50گرام
گاجریں 50گرام
پیاز 50گرام
دہی،نمک،کالی مرچ حسب ضرورت
اجمود ذراسا
دہی تھوڑی سی
طریقہ:
شلجم پیاز اور گاجریں چھیل کر باریک کاٹ لیں ۔ایک برتن میں تھوڑی سی یخنی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں جو ڈال کر پکائیں ۔جب اس میں ابال آنے لگے تو تھوڑا تھوڑا مکھن ملاتے رہیں ۔بقایا بچی ہوئی یخنی کو ایک الگ برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔اس میں شلجم گاجریں اجمود اور کھمیاں ڈال کر ابالیں ۔جب یہ تمام اجزاء خوب اچھی طرح پک جائیں تو انہیں جووالے برتن میں ڈال کر اوپر سے کالی چیں اور نمک بھی ڈال دیں ۔آنچ درمیانی رکھیں اور پکنے دیں ،پندرہ منٹ کے بعد اس میں تھوڑی سی دہی ڈال دیں تین منٹ تک مزید چولہے پر رہنے دیں اس کے بعد آگ سے نیچے اتارکر کسی گہری ڈش میں ڈالیں ۔مزیدار سوپ تیار ہے۔