خوبانی اور کیلے
اجزاء:
کیلئے(چھیل کر سلائس بنا لیں) دو عدد
خشک خوبانیاں کو پانی میں بھگو دیں) 100گرام
کشمش 25گرام
لیمن جوس دو چائے کے چمچ
دہی 150ملی لیٹر
چینی اور جائفل حسب ضرورت
ترکیب:
کٹے ہوئے کیلوں پر لیموں کا رس ڈالیں۔ خوبانیوں کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ کیلوں اور کشمش کے ساتھ ڈالیں۔ چینی اور دہی ملائیں اور فروٹ پر ڈالیں۔ جائفل چھڑکیں اور ٹھنڈا کر کے سرو کر یں۔