گرین فش ڈیلائٹ
اشیاء:
مچھلی ایک کلو
ہرا دھنیا ایک کپ(باریک کاٹ لیں)
ثابت سیاہ مرچیں دو چائے کے چمچے
ہری مرچیں 8عدد
نمک حسب ذائقہ
تیل پانچ کھانے کے چمچے
لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچے
ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
گرائنڈر میں ہرا دھنیا، ثابت سیاہ مرچیں، ہری مرچیں، لہسن، ادرک پیسٹ، نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر گرائنڈر کر لیں اب دیگچی میں تیل گرم کر یں اور اس میں پسا ہوا ہرا مصالحہ ڈال کر بھونیں۔ جب مصالحہ تیل چھوڑ دے تو مچھلی ڈال دیں اور ڈھک کر 10منٹ دم پر رکھیں۔ اس کے بعد مچھلی کو احتیاط سے پلٹ کر مزید 10منٹ بالکل ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں جب مچھلی تیل چھوڑ دے اور اچھی طرح بھن جائے تو سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کر یں۔