مصالحے دار مغز بیف
اشیاء:
گائے کا مغز دو عدد
بکرے کا مغز چار عدد
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ(پسا ہوا)
نمک حسب ذائقہ
پیاز چار عدد(درمیانی باریک کٹا ہوا)
ادرک ایک ٹکڑا(لمبا کٹا ہوا)
دہی آدھی پیالی
سرخ مرچ آدھا کھانے کا چمچ(پسی ہوئی)
دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ(پسا ہوا)
ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
لیموں دو عدد
ہرا دھنیا ایک گھٹی (باریک کٹا ہوا)
ہری مرچ چار عدد(باریک کٹی ہوئی)
ترکیب:
مغز کو اچھی طرح دھو کر ابال لیں اور رگیں صاف کر کے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر لیں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں۔ گولڈن براؤن ہونے پر آدھی پیاز نکال کر رکھ لیں۔ باقی پیاز میں سارے مصالحے ڈال کر بھونیں۔ جب بھن جائے تو مغز کے ٹکڑے ڈال دیں۔ اور دیگچی کو تھوڑا سا ہلائیں۔ چمچ بالکل نہ چلائیں ۔ جب تیل الگ ہو جائے تو ہرا مصالحہ ڈال دیں۔