مچھلی مصالحہ دہی
اشیاء:
مچھلی آٹھ پیس
تازہ دہی ایک کپ
ادرک کا پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں دو عدد(کٹی ہوئی)
پیاز ایک عدد(کٹی ہوئی)
سفید رائی ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیز پتا ایک عدد
کالی مرچ ثابت دس دانے
ترکیب:
مچھلی کو خوب دھو کر صاف کر لیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں ہلدی، ادرک، پیاز، رائی، ہری مرچ، اور نمک مکس کر لیں۔ اب مچھلی کو اس آمیزے میں ڈبو کر ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر یں۔ تیز پتے اور کالی مرچ کے دانوں کو ایک کڑاہی میں خشک بھون لیں۔ جب وہ خوشبو دیں تو ان میں شامل کر یں نصف کپ پانی اور پیسٹ سمیت مچھلی۔ سب اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے تیز آنچ پر پکائیں۔ تاکہ وہ ابلنے لگیں پھر آنچ دھیمی کر کے ڈھکن بند کر دیں۔ جب مچھلی گل جائے اور گریوی گاڑھی ہو جائے تو گرم مصالحہ چھڑک کر پین کو چولہے سے اتار لیں۔
یہ آئل فری ڈش ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد لذیذ اور صحت وتوانائی سے بھر پور ہے۔