سنگترے کا سکوائش
اشیاء:
سنگترے کا رس 2 پیالی
لیموں کا رس 2 کھانے کا چمچ
پانی، چینی ایک، ایک کلو
مالٹا رنگ چٹکی بھر
پوٹاشیم میٹا بائی ضرورت کے مطابق
سلفیٹ ایک کلو کے لئے 2/1 گرام
ترکیب:
دیگچی میں چینی اور پانی ملا کر پکائیں شیرہ تیار ہو جائے تو تار دینے لگے تو لیموں اور سنگترے کا رس ڈال دیں ایک جوش آنے پر رنگ ڈالیں۔ محفوظ کرنے کے لئے پوٹاشیم میٹا بائی سلفیٹ ڈالیں اور چمچ چلا دیں۔ ٹھنڈا کر کے صاف اور خشک بوتلوں میں محفوظ کر یں اور ہوا بند ڈھکنے لگائیں۔