چکن پکوڑے
اشیاء:
مرغی ایک کلو
بیسن ایک پاؤ
ادرک چھوٹا ٹکڑا
سویا سوس دو چمچہ
گرم مصالحہ دو چمچہ
کباب مصالحہ ایک چمچہ
مرچ لال پسی پونا چمچہ
نمک آدھا چمچ
ثابت خشک دھنیا آدھا چمچ
زیراسفید آدھا چمچہ
ترکیب:
مرغی کے گوشت کو دھو کر دیگچی میں ڈال دیں تھوڑا پانی ڈال کر گلا لیں مگر زیادہ نہیں گلائیں ساتھ تھوڑا سا نمک اور کٹی ہوئی ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں جب پانی خشک ہوتے جائے تو ٹھنڈا ہونے پر ہڈیاں نکال کر گوشت الگ کر لیں اب گوشت پر سویا سوس لگا دیں اور باقی کے تمام مصالحے ملا کر گوشت پر لگا دیں۔ ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں بیسن گھول کر خمیر کر لیں جو ٹکڑے ادرک کی مرغی گلانے کے ساتھ ڈالے تھے انہیں پیس کر بیسن میں ملا دیں ہلکی سی نمک مرچ ثابت خشک دھنیا سفید زیراملا کر بیسن تیار کر لیں۔ گھی یا تیل گرمکر لیں اور ایک ایک بوٹی پر بیسن چڑھا کر پکوڑوں کی طرح تل لیں سبز دھنیے اور پو دینے کی یکساں چٹنی بناکر رکھیں۔