امریکن سوپ
اجزاء؛
ٹماٹر آدھ کلوگرام
دودھ آدھا کپ
بالائی 4چمچ
کالی مرچ ایک چمچ
مکھن 20گرام
میدہ دوچمچ
نمک حسب ضرورت
طریقہ:
میدے کو دودھ میں خوب گھول کر الگ رکھ لیں ۔ ایک برتن میں تقریباء ایک لیٹر پانی ڈالیں اور چولہے پر ٹماٹر ڈال کر رکھیں ۔جب ٹماٹر اچھی طرح پک جائیں تو انہیں چھان کر الگ برتن میں نکال لیں ۔دودھ میں گھلے ہوئے میدے کو اس میں شامل کریں اور مکس کر کے دوبارہ آگ پر رکھ دیں۔کفگیرکے ساتھ ہلائیں ۔کاڑھا ہونے پر اس میں مکھن ڈالیں ۔چند منٹ بعد آگ سے نیچے اتاردیں اور کسی ڈش میں انڈیل دیں ۔اوپر بالائی پھیلا کر بچھائیں ۔مزیدار سوپ تیار ہے۔