شکر قند کا زردہ
اشیاء:
شکر قند سیر
گھی تین چھٹانک
شکر پاؤ
ناریل آدھا
کیوڑہ اور الائچی حسب ضرورت
ترکیب:
شکر قند کو کدوکش کرنے کے بعد پانی میں زرد رنگ ڈال کر جوش کیجئے۔ گھی کو کڑ کڑا کر الائچی کے دانے ڈالیے اس مرکب کو بھون کر اس میں پسا ہوا ناریل اور شکر شامل کر کے پتیلی ڈھانک دیجئے۔ اگر میوے ملانے ہوں تو آخر میں وہ بھی ملا دیجئے۔