مچھلی تلی ہوئی
اشیاء:
مچھلی سیر بھر
بیسن ایک پاؤ
اجوائن تولہ بھر
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
لہسن چند تریاں
گھی تلنے کے لئے
سرکہ یا لیموں یا املی کا پانی نمک مرچ، گر م مصالحہ وغیرہ۔
ترکیب:
مچھلی صاف کر لیں پھر سرکے یا دیگر کھٹائی میں اجوائن پیس کر ملائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں پر مل دیں، تھوڑا تھوڑا نمک مرچ ادرک بھی مچھلی پر مل دیں، چند گھنٹے اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ بیسن میں نمک مرچ وغیرہ ملا کر پکوڑوں کے لئے تلنے سے ذرا پتلا تیار کر لیں۔ کڑاہی میں اچھی خاصی مقدار میں گھی ڈالیں اور مچھلی کے ٹکڑے بیسن میں ڈبو ڈبو کر تلتے جائیں۔ آنچ بالکل ہلکی رکھیں تاکہ اندرتک پک کر تیار ہو جائے۔