بار بی کیو بوٹی
اشیاء:
بیف بوٹی ایک کلو(ایک انچ کے ٹکڑے کروالیں)
پپیتا دو کھانے کے چمچ(پساہوا)
نمک حسب ذائقہ
ادرک، لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
کباب چینی ایک کھانے کے چمچ(پسی ہوئی)
دہی آدھا کپ
گھی دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
گوشت کو اچھی طرح دھو لیں۔ اس پر نمک اور ادرک لگا لیں۔ اس کے بعد دہی، پپیتا ، لہسن، لال مرچ پاؤڈر کباب چینی اور گھی لگا کر ایک گھنٹے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ سیخوں پر بوٹیاں لگائیں اور اوون میں بیک کر یں۔ (چاہیں تو کوئلہ پر بھی سینک سکتے ہیں۔) مزیدار باربی کیو بوتی تیار ہے۔ سیخوں سے اتار کر پلیٹ میں رکھیں اور سلاد کے ساتھ سرو کر یں۔