جامن کا شربت
اشیاء:
جامن ایک کلو
چینی ڈیڑھ کپ
پانی تین کپ
ترکیب:
پانی کو گرم کر یں۔ اس میں جامن دھو کر ڈال دیں۔ خوب پکنے لگیں اور نرم پڑ جائیں۔ تو اتار کر خوب گھوٹیں۔ یہاں تک کہ چھلکے اور گودا گٹھلی سے الگ ہو جائے اب چھان لیں اور چینی ڈال کر پکائیں تار دینے لگے تو اتار لیں۔